پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کی مسلسل جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک بھارت کے مجموعی طور پر 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ گزشتہ شب سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے گئے۔ اس طرح اب تک تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے اور ملکی فضائی حدود کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کردی کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع پاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارتی فوج پسپا، سفید جھنڈا لہرایا بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری، 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے جس سے ہمیں فائدہ نہ ہو، امریکی نائب صدر کا دو ٹوک بیان پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
اعجاز ملاح اوردُنیا بھر میں پھیلے بھارتی دہشت گرد
2نومبر2025 کو وزیر اطلاعات(عطا تارڑ) نے وزیر مملکت برائے داخلہ( طلال چوہدری) کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا: ’’پاکستان سے شکستِ فاش کھانے کے بعدتمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہُوئے بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا اور پھر اُسے (پاکستان کے خلاف جاسوسی کا) ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا۔
مچھیرے کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی یونیفارمز خریدے ۔اعجاز ملاح نے پاکستانی موبائل سمز، پاکستانی کرنسی، پاکستانی سیگریٹ اور رسیدیں حاصل کیں۔ خفیہ اداروں نے مشکوک حرکات پر اعجاز ملاح پر نظر رکھی اوراُسے (رنگے ہاتھوں) گرفتار کرلیا۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ بھارت، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے نہائت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو(جسے پہلے ہی پاکستان گرفتار کر چکا ہے) کے بعد بھارت کی یہ ایک اور مذموم کوشش تھی‘‘۔ یہ بھارتی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔ اعجاز ملاح نے بھی اعتراف کیا ہے کہ (سمندر میں ماہی گیری کرتے ہُوئے گرفتاری کے بعد) بھارت نے اُسے پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے پر مجبور کیا تھا۔
بھارت کی دہشت گردیوں اور جاسوسیوں کا دائرہ کار امریکااور مغربی ممالک تک بھی پہنچ گیا ہے ۔مثال کے طور پر17اکتوبر2025 کو ’’الجزیرہ ‘‘ سمیت دُنیا بھر کے اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں نے یہ خبر دی ہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے امریکاسے ایک بھارتی نژاد ہندو ، ایشلے ٹیلس ، کو جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ۔64سالہ ایشلے ٹیلس کئی سال پہلے بھارت سے امریکاآیا، شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، گرین کارڈ لیا اورپھر باقاعدہ امریکی شہری بن گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ موصوف بھارت ، امریکاتعلقات اُمور کا ماہر ہے ۔ اور اِسی قابلیت کی بنیاد پر دو تین سابقہ امریکی حکومتوں کا ایڈوائزر بھی رہا ہے ۔ امریکی وزارتِ خارجہ ، پینٹاگان اور وزارتِ دفاع سے گہرے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہُوئے وہ امریکاکے خلاف جاسوسی کرنے لگ پڑا۔ اُس کا تخصص یہ تھا کہ امریکی وزارتِ دفاع کی حساس فائلیں چراتا اور آگے بیچتا تھا ۔ کچھ عرصہ سے امریکی خفیہ اداروں کی اُس پر نظر تھی ۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتے وہ بالآخر جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا ہی گیا۔
سبھی تحقیقی عالمی ادارے اِس بات پر متفق ہیں کہ بھارتی حکومت، انڈین اسٹیبلشمنٹ اور بھارتی خفیہ اداروں نے دُنیا بھر میں جاسوسی اور دہشت گردی کے جال بچھا رکھے ہیں ۔ اِس امر پر بھی اتفاق پایا جاتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ، دونوں مل کر جاسوسی اور دہشت گردی کی وارداتیں کرتے ہیں ۔ مثلاً: 2023 کے اواخر میں 8بھارتی جاسوس قطر میں گرفتار ہُوئے ۔ آٹھوں کا تعلق بھارتی نیوی سے بتایا گیا ۔ مبینہ طور پر یہ آٹھوں بھارتی جاسوس، بھارت کی ایما پر، اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔ ایک پرائیویٹ کمپنی کی آڑ میں یہ سب بھارتی جاسوس قطری آبدوزوں کے بارے میں اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کررہے تھے۔
جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی گئی ، لیکن بعدازاں بھارتی سفارتکاری کے ’’جادُو‘‘ سے ان کی سزائیں معاف کر دی گئیں اور یوں ان سب کو بھارت ڈیپورٹ کر دیا گیا ۔ اِسی پر بس نہیں۔ 2016 میں ایک اور خلیجی ریاست میں ایک بھارتی شہری کو جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال کی سخت سزا سنائی گئی ۔ یہ بھارتی جاسوس خلیجی ملک کی بندرگاہوں پر موجود ملٹری جہازوں بارے معلومات اکٹھی کررہا تھا۔ اِسی طرح2017میں ایک تیسری اہم عرب ریاست میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے تین جاسوسوں کو حراست میں لیا گیا۔الزام تھا کہ وہ ملٹری اور پورٹ انفرمیشنز بھارتی سفارتخانے کو بھیج رہے تھے ۔ اُن میں سے ایک تو ڈیپورٹ کر دیا گیا اور باقی دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔
کپل شرما معروف بھارتی کامیڈین ہیں۔ اُن کا مزاحیہ شو نہائت دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے ۔ کپل شرما کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے۔ وہ اپنے انٹرویوز ، گفتگو اور عمومی بات چیت میں بھارتی سکھوں کے لیے نرمی اور محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اور یہی شئے اُنہیں(سکھ مخالف) بھارتی حکومت کی نظروں میں معیوب و معتوب ٹھہراتی ہے ۔بھارتی سکھوں کے لیے کپل شرما کی محبت کے کارن بھارتی حکومت اپنے دہشت گردوں اور ٹاؤٹوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً اُنہیں دہشت و خوف میں مبتلا کرتی رہتی ہے۔خوف اور سزا کا یہ دائرہ اب بھارت سے نکل کر کینیڈا تک پہنچ چکا ہے ۔
اکتوبر 2025کے تیسرے ہفتے کپل شرما کے ساتھ دہشت گردی کا ایک ایسا ہی واقعہ رُونما ہُوا : بھارتی خفیہ اداروں اور بھارتی دہشت گردوں سے ڈر کر کپل شرما نے جولائی2025کے پہلے ہفتے کینیڈا کی ریاست ’’ کولمبیا‘‘ کے شہر Surrey میں اپنا نیا کیفے کھولا۔ اِس بزنس کو شروع ہُوئے ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ ’’نامعلوم‘‘ دہشت گردوں نے اِس پر فائرنگ کر دی ۔ چند ہفتوں کے بعد(8اگست کو) دوسری بار پھر اِسی کیفے پر فائرنگ کی گئی ۔ اور16 اکتوبر2025 کو تیسری بار پھر اِسی کیفے پر گولیاں چلائی گئیں ۔ گولیاں چلانے کے اِن تینوں واقعات میں کوئی شخص مارا گیا نہ زخمی ہُوا ۔ مطلب کپل شرما کو بزنس سے ڈرانا اور بھگانا تھا۔ دُنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ یہ فائرنگ بھارتی گینگسٹر ، لارنس بشنوئی، نے کروائی ہے(بشنوئی بھارتی جیل میں ہے) سب جانتے ہیں کہ اِس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے تربیت یافتہ دہشت گرد پہلے ہی کینیڈا میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔کینیڈا اِسی لیے بھارت سے شدید ناراض ہے۔ بھارتی سفارتی چھتری تلے بھارتی دہشت گردوں نے کینیڈا میں سکھوں کے معروف رہنما اور ایکٹوسٹ (45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر) کو 18جون2023 کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول ہر دیپ سنگھ نجر کا قصور یہ تھا کہ وہ کینیڈا میں خالصتان کا پرچم بلند کیے ہُوئے تھا۔ بی بی سی کی رپورٹر (جیسیکا مرفی) بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتا چکی ہیں کہ ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں کینیڈا میں مقیم تین بھارتی شہریوں( کرن براڑ، کمل پریت ، کرن پریت سنگھ) کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
مقتول کینیڈین شہری تھا؛ چنانچہ سب نے دیکھا کہ اِسی بنیاد پر بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بھی نہائت کشیدہ ہُوئے۔ سابق کینیڈین وزیر اعظم ( جسٹن ٹروڈو) نے تو کھل کر بھارت اور نریندر مودی کی حکومت کی اِسی بارے سخت مذمت کی تھی ۔ اِسی کشیدگی کی اساس پر بھارت کو کینیڈا سے اپنے چند سفارتکاروں کو بھی واپس بلانا پڑا تھا ۔جون 2025 میں بعض عرب خبر رساں اداروں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں بھارتی جاسوسوں کا ایک ایسا وسیع نیٹ ورک پکڑا گیا جو اسرائیلی خفیہ ادارے (موساد) کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف کام کررہا تھا(حالانکہ ماضی قریب میں بھارت کے ساتھ ایران کے نہائت اچھے تعلقات رہے ہیں ) لیکن بھارتی بدقماشی دیکھئے کہ اندر خانے اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر ایران ہی کے خلاف جاسوسی کے جال بھی بُنتا رہتا تھا۔اور جب مذکورہ بھارتی جاسوس نیٹ ورک کا انکشاف ہُوا تو ، ذرائع کے مطابق، بھارت کو ایران سے اپنے 10ہزار شہری نکالنے پڑ گئے ۔
2025 کے وسط میں ایران ، اسرائیل جنگی تصادم میں بھی بھارت نے اسرائیل کا ساتھ دے کر ایران کی پیٹھ میں چھُرا گھونپا۔ 016ء میں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے معروف بھارتی جاسوس ، کلبھوشن یادیو، کو پاکستانی اداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ جاسوسی کے حوالے سے کلبھوشن پاکستان کے خلاف کیے گئے اپنے متعدد جرائم کا اعتراف بھی کر چکا ہے ۔ گرفتاری کے وقت کلبھوشن یادیو کے پاس’’ حسین مبارک‘‘ کے نام کا جعلی پاسپورٹ بھی تھا۔ کلبھوشن اب بھی کسی پاکستانی جیل میں قید سڑ رہا ہے ۔