کیا پاکستان کے پاس بھارتی طیاروں کو مار گرانے کا کوئی ثبوت ہے؟ معمہ حل، سوال کا جواب مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہرزہ سرائی کے جواب میں اسی کے ہی طیارے مار گرائے ہیں جس کے بارے میں کچھ ناقدین ثبوت کے بھی بیانات دے رہے ہیں لیکن اب اس بارے میں واضح جواب آگیا ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ "جب کسی بھی جہاز پر میزائل فائر کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کا ایک میکنزم ہوتا ہے ،مثال کے طور پر آپ ایک جہاز چلارہے ہیں، آپ نے ایک میزائل فائر کیا ہے تو آپ کے جہاز کا جو کمپیوٹرائز سسٹم ہے وہ اس میزائل کو بھی ٹریک کرتا ہے اور آپ کو دکھاتا ہے کہ آپ کا میزائل کہاں تک پہنچا ہے اور جب آپ کا میزائل اپنا ٹارگٹ اچیو کرلیتا ہے تو اس کی بھی نشاندہی ہوتی ہے ۔
پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سارا جو الیکٹرانک ڈیٹا پاکستان کے پاس اور بہترین طریقے سے موجود ہے اور آپ اگر فائٹر جیٹ کے سیمولیشنز پر بھی جائیں، آپ آن لائن چلے جائیں، کوئی سافٹ ویئر خریدیں یا گیم خرید لیں تو اس کا ڈیٹا ریکارڈ آٹو میٹک ڈیٹا آپ کے پاس ہوتا ہے، یہ تو سادہ سی بات ہے ہر جہاز کے اندر یہ سسٹم موجود ہے تو ہمارے جن جہازوں نے میزائل فائر کر کے ان کے جہاز گرائے ہیں ان کا تمام ڈیٹا، تمام ریکارڈ الیکٹرانکلی ہمارے پاس موجود ہے ،بطور ثبوت بڑے اچھے طریقے سے پڑا ہوا ہے۔
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بزدل فوج کی سول آبادی پر گولہ باری، 5 پاکستانی شہری شہید
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑی بنیادی باتی ہیں، فوٹیج اور 100 فیصد کلیئر ہے کہ ہم نے successfully ہٹ کیاہے اور باقی دیکھیں میں ان کو یہ کہوں گا کہ ہمارے پاس تو ڈیٹا ہے ، آپ کو یاد ہوگا کہ صبح انڈیا ٹوڈے نے دکھایا تھا کہ تین جہازوں کا ملبہ اٹھارہے ہیں تو ان کا جو بلڈوزر ملبہ اٹھا کر لے کر جارہا ہے ، ان کے تو چینلز مان چکے ہیں اس بات کو تو ثبوت مانگنے والوں کو میں کہوں گا کہ ثبوت ہمارے پاس ہیں ، جب انڈیا خود مان گیا ہے تو اس کے بعد کوئی دوسرا سوال پیدانہیں نا ہوتا۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے، بھارت کے مار گرائے جانے والے جنگی طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے کا استعمال کیا، جس سے کم از کم دو طیارے گرائے گئے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے انڈین طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔(جاری ہے)
یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز سی این این کی رپورٹ میں بھارتی جنگی طیارے رفال کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔ ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این کو بتایا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافال لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، یہ پہلی بار ہوا کہ جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ کسی لڑائی میں تباہ ہوا۔ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافال طیارے مار گرائے ہیں یا نہیں۔