پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے دو انڈین فوجی جہاز مار گرائے، دو امریکی عہدیداروں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد / واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دو امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے 2انڈین فوجی جہاز مار گرائے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ لڑاکا طیارے ایف سولہ استعمال نہیں ہوئے ، واقعہ بیجنگ کے لڑاکا طیاروں کےلیے بڑاسنگ میل ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین کا دفاعی نظام مغربی معیار کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوچکا ۔ ادھر سابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا عملی تجربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان نے بھارت کے جودو طیارے مارگرائےاگرچہ بھارت ان کی تصدیق سے گریزاں ہے مگردو امریکی اہلکاروں نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ گرنے والے طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال طیارہ ہے اورجس طیارے سے نشانہ بنایا گیا ہے وہ چینی ساختہ جے 10لڑاکا طیار ہ ہے، پاکستان نےF-16 طیارے استعمال نہیں کیے۔ یہ واقعہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کی کارکردگی کے لیے ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “پاکستان نے چینی ساختہ J-10لڑاکا طیارے کے ذریعے فضائی لڑائی میں بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو طیارے مار گرائے گئے۔” دوسرے اہلکار نے تصدیق کی کہ ان میں سے ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل (Rafale) تھا۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان نے چینی ساختہ
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔