بھارت کابزدلانہ حملہ، معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
PARIS:
فرانس کے معروف اخبارلی مونڈے نے بھارت کےجھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا ہے۔
فرانسیسی اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے اور بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔
فرانسیسی اخبار نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے تھے، دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے پاس 15 سال انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے اور پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کےمقابلے کے لیے موجود ہیں۔
فرانسیسی اخبار نے مزید رپورٹ کیا کہ بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے کی بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے، بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بھارت کے بزدلانہ حملے اور شرمندگی پر بین الاقوامی میڈیا نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑاکا طیاروں فضائیہ کے اور بھارت رپورٹ میں بھارت کے
پڑھیں:
پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے کم ازکم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، امریکی حکام
تصویر بشکریہ روئٹرزدو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔
انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہوتا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کریں۔
ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پاکستان کا بھرپور اعتماد ہی تھا، جس کی وجہ سے ہندوستانی لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کیے ہیں۔