ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے ممالک کی سلامتی کی قیمت پر اپنی سلامتی کی ضمانت  نہیں دے سکتیں۔   بیان میں  تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے  کہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے اصولوں کی پابندی کریں ، ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے  اور دنیا بھر میں مشترکہ ،جامع  اور پائیدار سلامتی کو فروغ دیا  جائے ۔ فریقین   انفرادی ممالک کی جانب سے بیرونی خلاء کو مسلح تصادم کے لیے استعمال کرنے  کی مخالفت کرتے ہیں۔ خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دیگر  ممالک  کے مسلح تنازعات میں مداخلت کے لئے تجارتی  نظام کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔فریقین نے  جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور دیا ، اور  اس بات کا اعادہ کیا  کہ اسلحے پر کنٹرول بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ “جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ ”  بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے اور عالمی سلامتی کے ڈھانچے کے لئے  اشد  ضروری ہے۔فریقین فعال اور قریبی تعاون جاری رکھنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے اور اس میدان میں مشترکہ چیلنجوں اور خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے خواہاں ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بین الاقوامی کے درمیان ممالک کے

پڑھیں:

مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون

مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

پیرس (سب نیوز )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ نیویارک میں آئندہ ہونے والے دو ریاستی حل سے متعلق مذاکرات مشرقِ وسطی میں امن کی کوششوں کے لیے عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ترکیہ کی نیوز ایجنسی کے مطابق میکرون نے بتایا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر گفتگو کی ہے جبکہ دونوں رہنما پیر کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ جولائی میں نیویارک ڈیکلیریشن کو 142 ممالک کی جانب سے منظور کیا جانا مشرقِ وسطی میں پائیدار امن اور سلامتی کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔ان کے بقول یہ قرارداد امن کی کوششوں کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کانفرنس عالمی برادری کو مزید متحرک کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

میکرون نے ایک بار پھر اس اصول کی حمایت بھی دہرائی کہ دو قومیں، دو ریاستیں، اور سب کے لیے امن و سلامتی ہی مستقبل کے کسی بھی تصفیے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔اقوام متحدہ کا یہ اجلاس اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی فارمولے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہوگا۔

حالیہ دنوں میں یو این تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے تقریبا تین چوتھائی رکن ممالک پہلے ہی فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، جبکہ آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے 2024 میں باضابطہ طور پر اس کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نیویارک،اسحق ڈار کی دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت
  • مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،اسحا ق ڈار
  • ایران کا یورپی ممالک کو سخت انتباہ، جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی دھمکی
  • پابندیوں پر ردعمل: ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
  • اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
  • مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون
  • مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی قابض فوج کے درمیان مسلح تصادم
  • سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل نے پابندیاں بحال کیں تو جوہری معاہدہ ختم ہوگا، ایران کا انتباہ