معاشی استحکام، پائیدار ترقی کیلئے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے میں پرعز م ہیں: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیاہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کولندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کے گلوبل چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں بینک کے اہم اور دیرینہ کردار کو سراہا گیا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور ترقی کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل حمایت پرشکریہ اداکیا،انہوں نے بنک کے موجودہ مالی معاونت کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور بینک کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیرِ خزانہ نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے میں پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کے اعتماد کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ بل ونٹرز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کی تعریف کی اور پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں طویل المدتی شراکت داری کا یقین دلایا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ
پڑھیں:
گوگل کا پاکستان کو ایکسپورٹ ہب کی شکل دینے کی خواہش کا اظہار، وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ہے، پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانا ہے جب کہ آئی ٹی اور میری ٹائم سیکٹر پر ہمارا فوکس ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا، میکرو استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ، کارپوریٹ منافع 9 فیصد بڑھا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے، 9 لاکھ فائلرز کا اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، مصر نے ایف بی آر اصلاحات سے سیکھنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، عالمی سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایکو سسٹم فراہم کرتے رہیں گے، گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ بنانا چاہتا ہے، اے آئی پر مبنی ترقی کے لیے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا اور بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہوجائے گی۔