بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی ہے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے، پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے مشاورت کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی میں رائے ہے کہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر مشاورت کی جائے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی رائے دیں گے، حتمی فیصلہ ان کا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا، ہم نے اس نظام کو بھی بے نقاب کرنا ہے۔ ہم نے دستیاب تمام فورمز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا ہے، ملک عملی طور پر انارکی کی طرف جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا ریحانہ ڈار کو جس طرح گرفتار کیا گیا، کیا یہ ظلم نظر نہیں آ رہا، چینی اسکینڈل اور کسانوں کے ساتھ حکومتی رویے پر لوگوں کو آگاہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ تین سال سے جاری ظلم اور جبر کے باوجود لوگ نکلے تھے، خیبر پختونخوا میں امن کے لیے نکلے لوگوں کے پاس جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔
وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے۔
شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا اور عملے کا رویہ بھی بہتر ہے جو مناسب رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں آنے والے ہر شہری کا کام طے شدہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔