Jang News:
2025-11-02@08:16:27 GMT

فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا۔

علی امین گنڈاپور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انڈیا ہمیشہ پاکستان اور خطے کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا وزیر رہا ہوں، فیٹف کو خط لکھ رہا ہوں اور وہاں خود جاکر ان کو بتاؤں گا کہ انڈیا نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا کیا کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پاکستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اور افغانستان میں ابھی جو امریکہ اور افغانستان کی جنگ تھی انڈیا نے سو سے زیادہ سفارتخانہ کھولے ہوئے تھے، ان سفارتخانوں میں نہ تجارت نہ سفارتی کاری اور نہ ہی سرمایہ کاری ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا ان سفارتخانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے کام کر رہا تھا، میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا جو اسکا پورے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کرانے میں کردار ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی حکومت نے فیٹف میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا۔

فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان جمع کروایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہےکہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا، پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا

پڑھیں:

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور 

پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر  عمل نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے  اس وقت حالات بہت خراب تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ حل کیا، سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے منتخب کیا  وہ  بھائی ہے اس کا ساتھ دیں گے، صوبے کو بہت چیلنجز ہیں ادارے اپنا اپنا کام کریں، جس منصب پر آپ بیٹھے ہیں آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔  سہیل آفریدی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کروانی چاہیے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے صوبے کے معاملات پر بات کریں گے۔ احتجاج سے متعلق پارٹی احکامات پر عمل کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے، سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور 
  • مذاکرات ، پاکستان کیا کرے
  • عمران خان نے وزارت اعلیٰ سے کیوں نکالا؟ علی امین گنڈاپور نے خاموشی توڑ دی
  • نیشنل ایکشن پلان پر ایسا کام ہونا چاہیے جس سے عوام کو نقصان نہ پہنچے: علی امین گنڈاپور
  • آپ کو کیوں نکالا گیا؟علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا