وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے، بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ’علم پیکٹ پروگرام‘ کا اجرا کردیا۔ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہے، بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسکول سے باہر 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا گیا اور رواں سال مزید 10 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کتابیں، اسٹیشنری اوربیگز کی فراہمی کا منصوبہ شروع کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔
“بات بڑوں سے ہوگی”
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm
— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیارات اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ حکومت سیاستدان عمران خان مذاکرات وی نیوز