بھارت کا ’’نیا وار‘‘ ۔۔۔ فیٹف میں علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کروادیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
پیرس ( مانیترنگ ڈیسک ) بھارتی حکومت کا’’ نیا وار ‘‘۔۔۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروادیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان جمع کروایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں مؤقف اپنایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کی مؤثر پیروی کیلئے اوورسیز کمیشن اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تعاون پر اتفاق
فیٹف حکام کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو پاکستان کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا ہے۔
خیال رہےکہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا، پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا۔اس کے بعد سے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا مستقل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو کا نام دوبارہ گرے لسٹ میں آجائے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی حکومت علی امین
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان جمع کروا دیا
—فائل فوٹوبھارتی حکومت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں بطور ثبوت جمع کروا دیا۔
علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔
بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر 2022ء کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد پاکستان کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔