پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنی شادی کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود ان کے میڈیا کے زرائع کے مطابق یہ شاہی جوڑا جو حال ہی میں سیف علی خان پر حملے کے بعد بےحد مقبول ہوا ممکنہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے والا ہے۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ بھی کہا جارہا ہے کہ کرینہ کپور نے کیا تھا کیونکہ انہوں نے سیف کو گھر کی نوکرانی کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے قطر کی نیشنلٹی لے لی ہے اور وہ وہاں مسقتل طور پر منتقل ہونا چاہتے ہیں تاہم کرینہ وہاں نہیں جانا چاہتی جو کہ ان کی علیحدگی کی وجہ بن رہی ہے۔

A post common by Paperazzi Magazine (@paperazzimagazine)

مبشر لقمان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے تاہم ابھی تک سیف علی خان اور نہ ہی کرینہ کپور نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اس خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے تشویش اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ لوگ اس کو محض ایک اور افواہ قرار دے رہے ہیں جو اکثر بالی ووڈ شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق گرد گردش کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سیف علی خان اور مبشر لقمان کا کرینہ کپور

پڑھیں:

اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔

اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔ 

انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔ 

شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کیلئے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔ 

یاد رہے تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
  • فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  • لوگ کہتے ہیں میں کرینہ کپور جیسی دکھائی دیتی ہوں، سارہ عمیر
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • پہلا کویلیم ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر، فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری افضل مبشر چیمہ مہمان خصوصی
  • عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان
  • سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی