جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔ایف بی آر نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری ہو گا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 18 سے 21 کے 33 افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں، اسی طرح ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کا ایک اور گریڈ 21 کے 10 افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کے 9 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 18 کے 131 اورگریڈ 17 کے 101 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں۔تبدیل کیے جانے والے افسران میں ممبر اور متعدد چیف کمشنرز سمیت دیگر شامل ہیں، متعدد ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی جیز کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
تبدیل کیے جانے والوں میں چیف کمشنر ریجنل ٹیکس افسر کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ بھی شامل ہیں، اسی طرح چیف کمشنر ایبٹ آباد اورحیدر آباد سمیت دیگر بھی تبدیل کیے جانے والے افسران میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے جولائی میں 748.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حاصل کرنے کے ایف بی آر
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔