کناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (KRIDL) کے سابق کلرک کے گھر پر چھاپوں کے دوران 30 کروڑ روپے سے زائد کے غیرقانونی اثاثے سامنے آئے ہیں۔

جمعہ کے روز لوکایکتہ حکام نے KRIDL کے سابق کلرک کلاکپا ندا گونڈی کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور بھاری مالیت کے غیر حساب شدہ اثاثے برآمد کیے۔

 ندا گونڈی کا تعلق کوپل ضلع سے ہے اور وہ KRIDL میں کام کرتا تھا، جہاں اس کی ماہانہ تنخواہ صرف 15,000 روپے تھی۔

برآمد ہونے والے اثاثوں کی تفصیلات:

24 مکانات

4 پلاٹ

40 ایکڑ زرعی زمین

4 گاڑیاں

350 گرام سونا

1.

5 کلو چاندی

یہ تمام جائیدادیں ندا گونڈی، اس کی بیوی اور اس کے سالے کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔

96 جعلی منصوبوں کے ذریعے 72 کروڑ روپے کی خردبرد

نداگونڈی اور ایک سابق انجینئر زیڈ ایم چنچولکر پر الزام ہے کہ انہوں نے 96 نامکمل منصوبوں کے جعلی کاغذات تیار کر کے 72 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خردبرد کی۔

لوکایکتہ کے چھاپے اور دیگر کارروائیاں

لوکایکتہ کی ٹیمیں ان دنوں ریاست بھر میں ایسے سرکاری افسران کے خلاف چھاپے مار رہی ہیں جن پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔

گزشتہ منگل کو حسن، چکبالاپور، چترادرگا اور بنگلور میں 5 سرکاری افسران سے منسلک مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ان افسران میں شامل تھے:

جئنا آر، ایگزیکٹو انجینئر (NHAI حسن)

انجنیہ مورتی ایم، جونیئر انجینئر (پانی و صفائی محکمہ)

ڈاکٹر وینکٹس، تعلقہ ہیلتھ آفیسر (چترادرگا)

این وینکٹس، ریونیو آفیسر (BBMP بنگلور)

کے او ایم پرکاش، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر (BDA ہیڈ آفس بنگلور)

ایک آئی اے ایس افسر سے بھی کروڑوں کی جائیداد برآمد

23 جولائی کو لوکایکتہ نے ایک آئی اے ایس افسر سمیت 8 افسران سے متعلق مقامات پر چھاپے مارے اور 37.42 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیے بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

ان میں شامل آئی اے ایس افسر وسنتھی امر بی وی، جو ریلوے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی (K-RIDE) میں اسپیشل ڈپٹی کمشنر کے طور پر تعینات تھیں، ان کے 5 مختلف ٹھکانوں سے 3 پلاٹس، 4 مکانات، 3 ایکڑ زرعی زمین (تقریباً 7.4 کروڑ مالیت)، 12 لاکھ کے زیورات،90 لاکھ کی گاڑیاں برآمد ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اہم کارروائی انجام دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو چمن سے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی کے لین دین سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے، جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کرنسی کی ملکیت اور ذرائع سے متعلق حکام کو کوئی تسلی بخش جواب فراہم نہ کر سکا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کے دیگر عناصر تک رسائی کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی کرنسی نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 15 ہزار تنخواہ لینے والے کلرک کی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی
  • مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ ہفتے 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • راولپنڈی :کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا
  •  ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد
  • اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کیس کے ملزم کو 29 سال قید کی سزا سنادی
  • حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
  • مزدوروں کی کم ازکم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
  • سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری