کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی میں آج پہلا آم فیسٹیول منعقد ہوا جو دفتر خارجہ کے لائژاں آفس کراچی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔یہ آم فیسٹیول ایک مقامی ہوٹل، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔تقریب میں سفارتکاروں، کاروباری رہنماؤں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی آموں کو "ثقافتی سفارت کاری کا ذائقہ دار ذریعہ” قرار دیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستانی پرچم آج گورنر ہاؤس میں لہرایا جائے گا
اسکرین گریبدنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔
سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔
یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔
اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ جو موٹر سائیکل سوار شہری گورنر ہاؤس کا دورہ کریں گے، انہیں قومی پرچم مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آئے۔