چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

بیجنگ :نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا  کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معاشی ترقی میں کھپت کے بنیادی کردار کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن زیادہ سے زیادہ کوششوں،  مزید عملی اقدامات اور بہتر خدمات کے ساتھ کھپت کو بڑھانے میں اچھا کام جاری رکھے گا۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے قومی اقتصادی محکمہ کے ڈائریکٹر  چو چھن کا کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں، حتمی کھپت نے معاشی ترقی میں 52 فیصد کا حصہ ڈالا، جس میں سے دوسری سہ ماہی میں شراکت کی شرح 52.

3 فیصد  رہی۔حال ہی میں، متعدد بین الاقوامی اداروں نے اس سال چین  کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے، اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی پیش گوئی میں  0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے، جو چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے.چو چھن نے کہا کہ معاشی کام کے اگلے مرحلے کے حوالے سے ہم بروقت کارکردگی کو بہتر بنانے اور مختلف پالیسیوں اور اقدامات پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، خاص طور پر روزگار کی فراہمی اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کو فروغ دیا جائے گا ۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اینڈ ریفارم کمیشن چین کی

پڑھیں:

پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان— کے مابين سياحتی روابط کو مضبوط بنانے کے ايک وسيع تر اقدام کا حصہ ہے۔ بائیکرز ريلی باہمی سياحت، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی دوستی کے فروغ ميں ايک اہم سنگِ ميل ثابت ہو گی ۔ تقريب کا مقصد پاکستان کی دلکش قدرتی خوبصورتی، عظيم ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو دنيا کے سامنے پيش کرنا ہے ۔ يہ ريلی لاہور کو 2027 ميں ECO ممالک کاسياحتی دارالحکومت قرار دینے کی تياريوں کا بھی حصہ ہے۔ 

ايم ڈی ٹی ڈی سی پی نے ملکی اور غير ملکی سياحت کو فروغ دينے والی سرگرمیوں میں ٹی ڈی سی پی کے کردار پر بھی زورديا۔ انہوں نے کہا، "ايسی صحت مند اور مہماتی سرگرميوں کے ذريعے پاکستان نہ صرف ويلنيس ٹورازم کو فروغ ديتاہے بلکہ دنيا کو امن، ہم آہنگی اور دوستی کا پيغام بھی ديتا ہے۔"

يہ ریلی پاکستان سے شروع ہو کر افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے تاريخی، ثقافتی اور قدرتی مقامات کی سير کرے گی۔ بائيکرز 23 دنوں ميں تقريباً 5000 کلوميٹر کا فاصلہ طے کريں گے اور 4 ممالک کا سفر کريں گے۔ اس سفر کا بنيادی مقصد علاقائی دوستی کو مضبوط کرنا، پرامن تعلقات کو فروغ دينا، اور دنيا کے سامنے خطے کا مثبت تشخص اجاگرکرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا معاشی ترقی دعویٰ حقیقت سے دور؟ ماہرین نے اعداد و شمار پر سوال اٹھا دیے
  • وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم مرکز کا دورہ، زراعت اور زمین کے نظم و نسق میں جاری ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اقدامات کا جائزہ
  • اپوزیشن کی اے پی سی، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن بنانے کامطالبہ
  • ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس
  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب
  • چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے