پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے مطابق پاک فوج
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔