’اسلام میں سر ڈھانپنا فرض نہیں‘، حمزہ علی عباسی کا حجاب پر متنازع مؤقف تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کو حجاب سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔
حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلام میں حجاب سے متعلق احکامات پر بات کی اور کہا کہ اسلام میں سر کو ڈھانپنا فرض نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ کے مطابق سورۃ احزاب میں صرف ایک جگہ یہ بات بتائی گئی ہے جہاں پر نبیؐ کی بیویوں کو ہدایات دی گئی ہیں اور وہ صرف ان کے لیے خاص احکامات تھے لیکن باقی مسلمان عورتوں کے لیے نہیں تھے۔
@nadialifestyle3gm Hamza Ali Abbasi Shocking Statement about Parda in Islam #hijabwithmee #hamzaaliabbasi #islam #hijab ♬ original sound – Muhammad Danishحمزہ علی عباسی کے اس متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ایک آیت کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اے نبی اپنی بیویوں، بیٹیوں اور مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ وہ باہر نکلا کریں تو اپنے چہروں پر چادر لٹکا کر گھونگھٹ نکال لیا کریں یہ ان کی شناخت ہو گی تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ جب اللہ نے حکم دیا ہے تو اس میں بحث کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے میں اس کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ ٹی وی اور فلموں سے تعلق رکھتا ہے، وہیں تک رہے۔ دین کی باتیں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو علم رکھتے ہیں، نہ کہ فنکاروں کے لیے۔
یہ بھی پڑھیں: مردوں کی 4 شادیوں سے متعلق حمزہ علی عباسی کی رائے کیا ہے؟
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اس شخص کی من گھڑت تشریحات ہیں اور افسوس ہوتا ہے جب باشعور لوگ لبرل خیالات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک مداح نے کہا تم اپنی بیوی کو حجاب لینے کی تلقین نہ کرو لیکن دوسری مسلمان عورتوں کو بغاوت پر نہ اکساؤ۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی ایک مشہور پاکستانی اداکار ہیں جنہیں ’پیارے افضل‘، ’من مائل‘، اور ’الف‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2019 میں اسلام سے قریب ہونے کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے بعد وہ کئی عرصے تک کسی بھی ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں نظر نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی شادی سے قبل نیمل خاور کو میرے فون سے میسج کرتے تھے، عاطف اسلم کا انکشاف
اداکار نے مختلف انٹرویوز میں بھی شوبز سے وقتی کنارہ کرنے اور اسلامی نظریے پر بات کی۔ پھر انہوں نے ایک انٹرویو میں شوبز چھوڑنے کے بیان کی ضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں شوبز کو خیرباد کرنے کا نہیں کہا تھا، میں نے کہا کہ میں خدا اور آخرت سے متعلق کچھ نتائج پر پہنچا ہوں اور مجھے اس بارے میں جاننا ہے جس کیلئے میں شوبز سے بریک لے رہا ہوں، میں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ چھوڑ رہا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اسلام میں پردہ حمزہ علی عباسی حمزہ علی عباسی بیان نیمل خاور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اسلام میں پردہ حمزہ علی عباسی حمزہ علی عباسی بیان نیمل خاور حمزہ علی عباسی اسلام میں کہا کہ تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی
سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر کی جانب سے اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کی۔
سماعت کے بعد سامعہ حجاب نے صلح کے حوالے سے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور عدالت سے روانہ ہوگئیں۔
صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔
تاہم سامعہ نے اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگ سوال کررہے ہیں میں نے ملزم حسن زاہد کو معاف کرنے کے کتنے پیسوں کی ڈیل کی اور کیا اب مجھے اس سے خطرہ نہیں‘؟
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی اور 75 فیصد عوام نے میرا ساتھ دیا لیکن صرف 25 فیصد عوام ایسی ہے جو مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنارہی ہے‘۔
ٹاک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’حسن کے والدین نے میرے گھر آکر معافی مانگی ہے جس کی وجہ سے میں نے اسے معاف کردیا ہے‘۔
خیال رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی تھی جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کردیا ہے، ان کی جانب سے میں گواہی دیتا ہوں اس پر عدالت نے حکم دیا کہ یا تو مدعیہ خود یا ان کی فیملی کا کوئی ممبر عدالت میں آکر بیان دے جس کے بعد سماعت میں وقفہ کیا گیا۔
وقفے کے بعد ٹک ٹاکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، جج عامر ضیاء نے سامعہ حجاب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟
سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بریت پر کوئی اعتراض نہیں۔
بعدا زاں عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں: اقوامِ متحدہ رپورٹ سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا چین، فلم”731″ دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم