وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا، مودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آں، ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس)میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دوٹوک پیغام دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مودی،میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں۔ ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کے لیے سو فیصد فٹ ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ بھارت آج سے نہیں، بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصا بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی.

.. سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کی سزا معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین علی امین گنڈاپور نے انہوں نے کہا کہ جانے کا اعلان کہا کہ بھارت کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
  • سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان