پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، دنیا جانتی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان نے شفاف، آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جو بھارت نے مسترد کی، بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، منصف اور جلاد بن گیا۔
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
شفقت علی خان نے کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے، پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغاز کے موقع پر ہی مارے گئے، بھارت کے نئے نارمل کے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ تعلقات کا واحد اصول خود مختاری کا احترام اور اقوام متحدہ چارٹر پر عمل ہے۔ پاکستان پر ایٹمی بلیک میلنگ کے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام آباد نے بھارت کو روایتی صلاحیتوں کے ذریعے روکا۔
چینی بحران ؛ 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، بھارت کا معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے، بھارت کا یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی پر فخرکرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت غلط معلومات، جنگی جنون اور بڑھک بازی سے خطہ غیر مستحکم کررہا ہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ بھارت پاکستان نے کہ بھارتی نے کہا کہ نے بھارت
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع،پاکستان کا مطالبہ تسلیم،آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-17
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نے اس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔ قبل ازیں بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔