بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی، تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت نےگنڈاپورکا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کرادیا
بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کر ادیا۔
فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان جمع کروایا گیا ۔
امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔
بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کردی۔
فیٹف حکام نےکہاہے کہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو پاکستان کیخلاف چارج شیٹ قرار دیا ۔
واضح رہےکہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا تھا، پاکستان 2018 سے فیٹف کی گرے لسٹ میں تھا۔
اسکے بعد سے بھارتی حکومت اور میڈیا مستقل پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے اور کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو کا نام دوبارہ گرے لسٹ میں آجائے۔