عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث ہونی چاہیے کہ یہ 9 مئی آخری حربہ تھا، تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو شکست ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال الیکشن کمیشن ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اثاثہ جات سے متعلق کیس 5اگست کو سماعت کیلئے مقرر ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز مکمل طور پر بند کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودیہ تعلقات پر بات چیت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

 پنجاب  میں آلودگی پھیلانے والوں کیلئے سخت قانون نافذ

سٹی42:  پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’پے پولوٹرز رولز‘ کو باضابطہ طور پر ماحولیاتی قانون کا حصہ بنا دیا ہے۔ اب جو کوئی بھی فضا، پانی یا زمین کو آلودہ کرے گا، اُسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف موثر اور عملی قانون سازی کی ہے۔ عوام کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

پنجاب کے 10 زونز میں آلودگی کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل اسمارٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ہر زون میں "خبردار" نامی خودکار الرٹ سسٹم آلودگی کی اطلاع دے گا،اطلاع ملتے ہی ای پی اے فورس فوری کارروائی کرے گی۔

ہر زون کے لیے الگ انچارج، انسپکٹرز اور مانیٹرنگ اسکواڈز فیلڈ میں کام شروع کر چکے ہیں جبکہ ڈرون کیمرے، خصوصی گاڑیاں اور فوری رسپانس ٹیکنالوجی فراہم کر دی گئی ہے۔
صنعتوں کی چمنیوں، بھٹوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی نگرانی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے مقدار اور معیار سے زائد آلودگی کی فوری شناخت، ڈیجیٹل سسٹم الرٹ کرے گا اور فورس متعلقہ شعبے میں فوری کارروائی کرے گی۔
 آلودگی کے دیگر ذرائع پر بھی کارروائی ہوگی، زہریلا صنعتی مواد پانی میں بہانے کوڑے کو آگ لگانے، پلاسٹک جلانے جیسے اقدامات پر سخت کارروائی ہوگی۔
 25 کروڑ روپے سے ای پی اے فورس کا ہیڈکوارٹر قائم، ماحولیاتی انفراسٹرکچر کی تیاری کی بھی منظوری اور گرین کریڈٹ پروگرام میں ای بائیکس، ای رکشے اور سپر سیڈرز شامل ہیں۔
پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل کلائمیٹ موومنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کی نئی سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ گرین اسکول پروگرام، صاف و سرسبز علاقے اور ماحولیاتی تعلیم کو عوامی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب  میں آلودگی پھیلانے والوں کیلئے سخت قانون نافذ
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
  • سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو سزائیں ‘ عدالتی فیصلہ خوش آئند : عظمیٰ بخاری
  • چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل
  • آج کا فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب حکومت کا اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے،عظمی بخاری کا علیمہ خان پر طنز
  • فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے: شیری رحمٰن
  • وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ