لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ  ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے،سابق بھاوج نے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ  ہو گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ علیمہ خان نے بھی احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں 354ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہیں،چور چور کا راگ الاپنے والے 12سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ9مئی واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے دفاع کرنا شرمناک ہے،شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کیلئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔

بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔

اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری