پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق 13 اگست سے مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے سپیل کا امکان ہے، بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد جبکہ تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب ارسا اور محکمہ آب پاشی 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں جب کہ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آب پاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانی کی سطح میں پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں پانی
پڑھیں:
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہائو3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہائوکم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔