پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگارہے ہیں، پانی کی چوری روکی جاسکے گی، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022ء میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیئے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022ء میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے کہ 2026ء دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام مکمل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر صنعتی علاقے میں فائر اسٹیشن موجود ہے، جہاں دو فائر ٹینڈرز موجود ہوتے ہیں، فائر کا اسٹاف کے ایم سی کا ہے، کل لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگی، ہمارےفائر فائٹرز وہاں پہنچے، پانی کی سپلائی بحال رکھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ پانی کی کے فور
پڑھیں:
کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت
حکومت پاکستان کے ترجمان نے گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کو ٹھیکدار کے این او سی پر تحفظات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری نے گرین لائن منصوبہ پر کام بند کرنے سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی کو ٹھیکیدار سے این اوسی پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی والوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ کراچی کے لوگوں کو جلد سفری سہولیات میسر ہوں، وفاق نے گرین منصوبے کی توسیع کیلئے رقم فراہم کردی ہے۔
راجہ انصاری نے کہا کہ منصوبے سے متعلق وفاق اورسندھ حکومت رابطے میں ہیں جبکہ وفاق بلدیاتی حکومت اور میئرسے کوآرڈینیشن میں نہیں ہوتا۔
ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت سے تعاون کرکے منصوبہ تیزی سے مکمل کیا، گرین لائن کا توسیعی کام کا آغاز ہوچکا تھا، نمائش تا جامعہ کلاتھ منصوبہ پر تیزی کام چل رہا تھا۔
راجہ انصاری نے کہا کہ چند روزقبل میں نے گرین لائن منصوبہ کی نگرانی بھی کی، اب میئر صاحب وضاحت کریں گے کہ انہیں اعتراض کیا ہے، دراصل مسئلہ ٹھیکدار اور میئر کراچی کے درمیان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے، ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔