پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگارہے ہیں، پانی کی چوری روکی جاسکے گی: مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022 میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے2026 دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام مکمل کرلے گا۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے: ترجمان کے الیکٹرک
انہوں نے کہا کہ ہر صنعتی علاقے میں فائر اسٹیشن موجود ہے، جہاں دو فائر ٹینڈرز موجود ہوتے ہیں، فائر کا اسٹاف کے ایم سی کا ہے، کل لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگی، ہمارےفائر فائٹرز وہاں پہنچے، پانی کی سپلائی بحال رکھی۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پانی کی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: سرجانی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص جاں بحق
کراچی:سرجانی ٹاؤن کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔