کراچی، لانڈھی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی تھی۔
واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے جنہوں نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں جبکہ آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
کراچی: اورنگی بجلی نگر میں لوم فیکٹری کے اندر مشین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
کراچی:اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔