کراچی، لانڈھی میں ہوم فرنیشنگ فیکٹری میں آتشزدگی، فائرفائٹرز کی کارروائی جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز کوشش کر رہے ہیں ، مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں رات گئے ایک اور فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پولیس ، چار فائرٹینڈر اور دیگر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر طلب کر لی گئیں، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ ہوم فرنیشنگ لمیٹیڈ نامی فیکٹری میں لگی ہے، آتش زدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر ، دو اسنارکل اور باوزور موقع پر موجود ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ کنٹرول میں ہے تاہم اس پر مکمل قابو پانے میں صبح ہوسکتی ہے۔
آگ کی تپش کے باعث فیکٹری کی چھت اور دیواریں کسی وقت بھی گر سکتی ہیں ، آخری اطلاعات تک آگ بجھانے کا عمل جاری تھا ۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
گوجرخان پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار
لاہور:گوجرخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قمار بازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھلاتا تھا۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔