کراچی: ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 5 منزلہ عمارت گر گئی، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ آگ لگنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ آگ نے قریبی 2 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ساتھ والی عمارت کو خالی کرالیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کی شدت کے باعث پہلے 5 منزلہ عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوا اور پھر پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ آگ لگنے سے سات افراد زخمی بھی ہوئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق عمارت سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں جب کہ آگ لگنے سے عمارت کی چھت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تھرڈ ڈگری قرار دے دیا، آگ نے قریبی دو منزلہ عمارتوں کی بالائی منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملحقہ عمارت کو خالی کرالیا گیا۔
چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری پرانے کپڑوں کو ری سائیکل کرتی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع صبح 10:30 بجے کے قریب ملی۔ ابتدائی طور پر EPZA کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے تھے تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کمشنر کراچی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ سے بات کی ہے اور آگ پر جلد قابو پانے اور ملحقہ فیکٹری کو جلنے سے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایکسپورٹ پروسیسنگ منزلہ عمارت آگ لگنے
پڑھیں:
کراچی: سچل غازی گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
کراچی:سچل غازی گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ ڈرل مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔
پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔