کراچی: کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، بجھانے کی کوششیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ۔۔متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری کی عمارت کو بھی جزوی طور پر لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف pic.
— Ahmer Rehman Khan ???????? (@ahmerrehmankhan) August 7, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے 5 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، جب کہ متاثرہ عمارت کی چھت گرنے سے ساتھ واقع ایک اور فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، جس سے صورتحال مزید خوفناک ہو گئی۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزرز کارروائی میں مصروف ہیں۔
آگ کی شدت کے باعث عمارت کی بعض چھتیں منہدم ہو چکی ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آتشزدگی کپڑا فیکٹری کراچی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی کراچی وی نیوز
پڑھیں:
کراچی: اورنگی بجلی نگر میں لوم فیکٹری کے اندر مشین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
کراچی:اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔