وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کیا، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال، مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کے لئے پر امید ہیں۔ آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ جولائی میں پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے تعاون کا استعارہ ہے۔ آسٹریلیا میں پنجاب سے ہزاروں افراد نے ترقی کے مواقع ہی نہیں بلکہ باہمی روابط کو بھی فروغ دیا۔پاکستان کی آسٹریلیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی سٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مشترکہ عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آسٹریلیا پاکستانی طلبہ کے لئے اہم منزل ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ باہمی احترام اور دیرپا دوستی کی بنیاد پر قائم مضبوط تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ضروری ہے۔ پنجاب میں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں آسٹریلوی سرمایہ کاروں کے لیے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہرممکنہ معاونت کرے گی۔ بارش کے پانی کا ہر قطرہ بچا کر استعمال میں لانا چاہتے ہیں جس کے لئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ اپنے صوبے اور ملک میں مینارٹی کے جان و مال کا تحفظ اہم فریضہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے، بہتر استعمال یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے لئے یکسوہیں، شہروں کی خوبصورتی بحال کررہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آسٹریلیا کے مریم نواز کے لئے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan win the toss and opt to field first ????
Unchanged team for the second ODI ????????
➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv
آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔