خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
جی ایس ایم اے نے پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس خطے میں سب سے بلند سطح ہے۔اسلام آباد میں جی ایس ایم اے کا دوسری ڈیجیٹل نیشن سمٹ ہوئی جہاں رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں 68 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہے لیکن صرف 29 فیصد موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کا 52 فیصد خلا خطے میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اسپیکٹرم قیمتیں بہت زیادہ اور کنیکٹیویٹی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔بتایا گیا کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس ہے جو خطے میں سب سے بلند سطح ہے، خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال 33 سے 45 فیصد تک بڑھا ہے۔جی ایس ایم اے نے بتایا کہ پاکستان کو فوری مالی اور اسپیکٹرم اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں 10 ملین نئے براڈبینڈ صارفین اور انٹرنیٹ استعمال میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ40 سافٹ ویئر پارکس، اے آئی ڈیٹا سینٹرز اور 17 ٹیلی کام منصوبوں پر کام ہے اور پاکستان جی فائیو، اے آئی اور آئی او ٹی میں علاقائی لیڈر بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں میں بتایا
پڑھیں:
آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ
اسلام آباد:غیر سرکاری ادارے فافن (فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک) نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر آٹھویں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں۔
اپنی رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ اپریل 21 سے جولائی 31 کے دوران 35 پیٹیشنز پر فیصلہ سنایا گیا، ٹریبیونلز نے 374 میں سے 171 پیٹیشز کا اب تک فیصلہ کیا۔
فافن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ان پیٹیشنز میں 124 کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔