نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکالنے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
نان فائلرز کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر ٹیکس 0.6% سے بڑھا کر 0.8% کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی جانب سے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
50,000 روپے سے زیادہ یومیہ نکالنے پر 0.
غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی گئی ہے اور جائیداد کے خریدار کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
جائیداد بیچنے یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد بیچنے والے کو جائیداد کی فروخت پر کیپیٹل گین کو ایڈجسٹ کرنا ہے، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن سی دو سوچھتیس اور کےدو سو چھتیس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد ہو گیا ہے، اس سے قبل 5 کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد تھی، 10 کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 3.5 سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا ہے، ایک کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد کی خریداری پر 5 کی بجائے 2 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے دھوراجی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجر سے بھتا طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان حیات، اسامہ خان اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون، سم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو کپڑے کے تاجرمحمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا۔