WE News:
2025-09-22@17:17:46 GMT

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کا آغاز 2024 میں کیا۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا، گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنا اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز

اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ایک منظم ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے، جس کے تحت گھر گھر کوڑا اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے مالی اخراجات پورے کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے رہائشی اور کمرشل علاقوں پر صفائی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

’صفائی ٹیکس کتنا لگایا جائے گا‘

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک سینی ٹیشن فیس عائدکی جائے گی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی، بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائےگا۔

ترجمان نے بتایا کہ رہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زیادہ کے پلاٹ کےلیے 5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، شہری یہ فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے، حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔

’ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو چلانے کے لیے مستقل فنڈز کی ضرورت ہے۔ صفائی ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی اس پروگرام کو پائیدار بنانے میں مدد دے گی۔‘

پنجاب کی آبادی 127.

68 ملین ہے، جو روزانہ 57,500 ملین ٹن کچرا پیدا کرتی ہے۔ اس میں سے صرف 18,438 ملین ٹن کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے، جبکہ باقی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ ٹیکس سے حاصل فنڈز اس کچرے کو موثر طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنانے میں استعمال ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی جدید مشینری خریدی ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو اس پروگرام کے تحت روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن پر پنجاب میں ’صفائی ستھرائی‘ مہم کا آغاز

حکومت کا ہدف اس ٹیکس سے پہلے سال میں 15 ارب روپے جمع کرنا ہے، جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 68 ارب روپے اکٹھے کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ فنڈز نئی مشینری کی خریداری، ملازمین کی تنخواہوں، اور لینڈ فل سائٹس کے قیام پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق اگر سالانہ 68 ارب روپے کا ہدف ہو تو ماہانہ خرچ قریباً 5.6 ارب روپے ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بل پنجاب حکومت ترجمان محکمہ بلدیات ٹیکس لگانے کا فیصلہ ستھرا پنجاب پروگرام ماحولیاتی آلودگی مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز ویسٹ مینجمنٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب حکومت ترجمان محکمہ بلدیات ٹیکس لگانے کا فیصلہ ستھرا پنجاب پروگرام ماحولیاتی ا لودگی مریم نواز وی نیوز ویسٹ مینجمنٹ ستھرا پنجاب پنجاب حکومت صفائی ٹیکس اس پروگرام ہزار روپے حکومت نے کے مطابق ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز )چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا۔چیئرمین پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے ضابطہ خلاق پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پینا فلکس اور بینر لگانے پر مکمل پابندی ہوگی اور انتخابی مہم کے دوران اور نتائج کے بعد فائرنگ کرنے والے وکلا کے امیدوار نااہل قرار پائیں گے۔امجد پرویز نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی ووٹرز کے لیے کھانوں کے اہتمام پر مکمل پابندی ہوگی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی، امیدواروں کی جانب سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔مزید کہا کہ امیدوار بار ایسوسی ایشنز کی حدود میں انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟عدالت کا وکیل استفسار 
  • کے الیکٹرک پر وفاقی واجبات 203 ارب تک پہنچ گئے
  • ستھرا پنجاب پروگرام؛ منصوبے کو موثر طریقے سے چلانے کیلیے اکتوبر تک کی مہلت
  • این ایف سی ایوارڈ کے ڈھانچے کو صوبوں میں افقی تقسیم کے لحاظ سے مکمل ازسرِنو مرتب کرنا ہوگا
  • پنجاب حکومت کا گوداموں میں گندم کے ذخائر کی فزیکل ویریفیکشن اور جیو ٹیگنگ کا آغاز
  • سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع، مریم نواز نے جیتنے والوں کو خود مبارکباد دی
  • پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی، وزیراعلیٰ کا خوش نصیب کاشتکار کو فون
  • پنجاب بار کونسل کا الیکشن ہر صورت صاف اور شفاف ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب
  • کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت
  • فیکٹ چیک: کینسر ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار