ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قافلہ واپس کیا، زائرین نے ہوائی سفر میں ڈسکاؤنٹ کا مطالبہ کیا ہے، نہیں چاہتے جہاں پہلے سے سکیورٹی مسائل ہیں وہی زائرین پیدل جائیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت نے معاملے کو مثبت اندازمیں حل کیا، ہم مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنایا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی، مزید خونریزی کا خدشہ پاکستانی سفیر کی پاک-چین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرنے کا اعلان ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر 8 مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے، جس میں غزہ کی صورتحال مرکزی نکتہ ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس کثیرالجہتی اجلاس میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک ہوں گے۔
اگرچہ ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم امکان ہے کہ غزہ تنازع اور علاقائی امن کی کوششوں پر بات چیت ہو گی۔
مزید پڑھیں: غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل
ٹرمپ اس سے قبل منگل کی صبح اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ ’دنیا بھر میں امریکی طاقت کی تجدید‘ پر زور دیں گے اور اپنے 8 ماہ کے دورِ صدارت کی کامیابیاں اجاگر کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی تقریر میں 7 عالمی تنازعات کے خاتمے اور گلوبلسٹ اداروں کی ناکامی پر بھی تنقید کریں گے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار
صدر ٹرمپ کی ملاقاتیں صرف مسلم ممالک کے رہنماؤں تک محدود نہیں رہیں گی۔ وہ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، یوکرین، ارجنٹائن اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ پیر کی شب واشنگٹن سے نیویارک روانہ ہوئے۔ منگل کی شام وہ عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے اور پھر واشنگٹن واپس روانہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردن اقوام متحدہ اجلاس امریکا انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ قطر، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات