ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: ایم ڈبلیو ایم نے حکومت سے مذاکرات کے بعد اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی وجوہات پر مشکل فیصلہ کیا، 7 نکات پر اتفاق کر لیا گیا، عراقی ویزے کی مدت میں 60 روز تک توسیع ہو گی، جن کے عراق کے ویزے جاری ہو چکے، حکومت انہیں رعایتی ٹکٹ دلائے گی، سرحد پر موجود طلبا کو بغیر رکاوٹ ایران میں داخل ہونے دیا جائے گا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی: معرکہ حق کی یاد میں محفلِ موسیقی کا انعقاد
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قافلہ واپس کیا، زائرین نے ہوائی سفر میں ڈسکاؤنٹ کا مطالبہ کیا ہے، نہیں چاہتے جہاں پہلے سے سکیورٹی مسائل ہیں وہی زائرین پیدل جائیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت نے معاملے کو مثبت اندازمیں حل کیا، ہم مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنایا ہے۔
بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پرپابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم کا اعلان
پڑھیں:
پی آئی اے کی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رُل گئے
طیب سیف: قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 741 میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رل گئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد سے جدہ جانے والی عمرہ زائرین کی فلائٹ کو کراچی اتار دیا گیاتھااورتکنیکی خرابی دور نہ ہونے پر مسافروں کو متبادل فلائٹ مہیا نہیں کی جا سکی تھی جس کی وجہ سے 250 سے زائد عمرہ زائرین بچوں اور خواتین سمیت ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔
ائیرلائن کی جانب سے رات گئے مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکے کھانا فراہم کیاگیا اورتکنیکی خرابی دور ہونےکے بعد آج سہ پہر دو بجے فلائٹ کو جدہ کے لیے روانہ کردیا گیا۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
ترجمان پی آئی اے کے مطابقتمام مسافر کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں ،ائیرلائن کی جانب سے تمام مسافروں کو ہوٹل اور کھانا بروقت فراہم کیا گیا ،ٹیکنیکل ٹیم نے جہاز کی خرابی دور کرنے کی کوشش کی اور خرابی دور نہ ہونے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ۔