فائل فوٹو

وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔

بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔

بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران یونیورسٹیوں سے 1427 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان آپریشنز میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 426 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزارت داخلہ میں منشیات کی جانب سے گیا کہ

پڑھیں:

حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا اور کہا ہے کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے گرفتار 9 اراکین کیخلاف ایف آئی آر روکنے اور رہائی کا حکم

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے  اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تاہم افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل آئی ایف آر پی کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔نوٹیفکشین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں جیسے افغان عبوری حکومت، یو این ایچ سی آر اور دیگر کے ساتھ تعاون کرے گی، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران پی او آر ہولڈرز کا ڈیٹا متعلقہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کرے گی۔نادرا، ٹرانزٹ ایریاز اور بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات کرے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے5اگست کے احتجاج کو فلاپ شو قرار دے دیا

وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کرے گی اور تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پی او آر ہولڈرز کی مکمل میپنگ کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن واپسی کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے کر وزارت داخلہ سے شیئر کیا جائے، جلاوطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین اور نقل و حمل و مالی معاونت کا بندوبست کیا جائے۔عمل درآمد کے لیے ضلعی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور کنٹرول رومز کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔

عدالت کا اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم، بیرون ملک جانے کی اجازت

وزارت داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے فوکل پرسنز کی تازہ ترین تفصیلات وزارت داخلہ سے فوری طور پر شیئر کریں۔ وزارت داخلہ نے رابطہ کاری کے لیے سیکشن آفیسر سیکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
  • وزیرِاعظم کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے ہدف 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پزیرائی
  • میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان، فیس میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا
  • راولپنڈی: غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف، اسٹریچر سے بندھا ہوا شخص بازیاب
  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج
  • افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • افغان شہریوں کی وطن واپسی، وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا