ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میدان لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرات کی تاریخ لکھی، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا، نشان حیدر کے وارث عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا,انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔

مختلف محکموں کی آسامیوں کےلئے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

 وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔

 اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے، میجر طفیل محمد شہید کے الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی عہدے سے مستعفی

 محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ میں یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی، حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالٰی نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی۔

 وفاقی وزیر داخلہ نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
 
 

لاہور:مناواں کے علاقے میں ڈرون گر گیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے کہا کہ دشمن کو

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟