وزیر اعظم شہباز شریف کا میجر طفیل محمد شہید کو زبردست خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی 67 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 67 برس قبل شہید نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر دلیری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
وفد میں سینیٹر کامل علی آغا، ارکانِ قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور فرخ خان شامل تھے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم مسلم لیگ ق وزیراعظم محمد شہباز شریف