چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللّٰہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکستِ فاش دی۔
اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت 47 ویں نمبر سے اب 40 ویں نمبر پر آ گئی ہے، اب پاکستان کو ٹاپ 20 معاشی ملکوں میں شامل کرنا ہے، زیرِ زمین موجود ذخائر کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، آج ایسا نہیں ہے، پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ہے۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور مسلمان ایران کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے، ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اپنا فرض نبھایا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی کوشش تھی کہ ایران کی جتنی مدد ہو سکے کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایڈم سمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون نے یہ کہا کہ ایسے حساس نوعیت کے معاملات میں سب سے بہتر حکمتِ عملی ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونا، مسائل کو زیرِ تجویز لانا اور ان کا متفقہ طور پر حل تلاش کرنا ایک بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس جرم میں ملوث ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ صرف قومی معیشت کو تباہ کرنے بلکہ پاکستان کا چہرہ دنیا کی نظروں میں مسخ کرنے کے مترادف ہو گا۔