پاکستان کی جانب سے غزہ کیلیے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید200ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔
18 ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے۔ اب تک 18امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔ سامان روانگی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرنے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روانہ کی
پڑھیں:
یو اے ای سہ فریقی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کیلیے بڑا فیصلہ
کراچی:متحدہ عرب امارات میں اگست اور ستمبر کے دوران شیڈول سہ فریقی سیریز کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق شارجہ کی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کی طرح دوبارہ کوئی برا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت پاکستان اور افغانستان کے شائقین کے لیے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کیے جائیں گے۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور شائقین کو ٹورنامنٹ کے دوران مخصوص نشستوں والے علاقوں میں بٹھایا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکے ہیں، جس میں سے 4 میچز قومی ٹیم جبکہ تین میچز افغان ٹیم نے جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 29 اگست کو کھیلا جائے گا۔