چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں نئی توانائی کی علامت ہے۔دورے کے دوران، دونوں ممالک نے عالمی اسٹریٹجک استحکام کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جو چین اور روس کی عالمی اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔

اور فریقین نے بین الاقوامی قانون کی اٹھارٹی کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے بارے میں ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا، جو بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق کی بھرپور حفاظت کرنے کی آواز بنی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت چینی صدر اور  روسی ہم منصب  کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیان چین اور روس کا جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان مسلح تنازعات کی روک تھام پر زور چین اور روس کا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی صدر

پڑھیں:

 خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیئے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔خواجہ آصف نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اگر بکواس کرنے کا کوئی پرائم ٹائم سلاٹ ہوتا تو یوتھیاز اس کی شہ سرخی ہوتے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
  • بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اب پریشان خیالی میں بدل چکی، سابق سفارتکار مسعود خان
  •  خواجہ آصف کی وزارت سے استعفیٰ بارے چلنے والی خبروں کی تردید
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز بارے جائزہ لیاگیا
  • رواں ماہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز
  • ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دے دی
  • 25 فیصد مزید ٹیرف لگنے پر بھارت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
  • اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات
  • اجیت دوول کا اہم دورہ روس، دفاعی تعاون اور ایس 400 سسٹمز پر بات چیت متوقع