اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر)کو ان کی 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی، پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کیلئے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا
  • افراط زر بڑھا، افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر: وزیر خزانہ
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا
  • آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیںگے‘ ڈاکٹر محمد مشتاق
  • ٹنڈومحمد خان ،BISP پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • ان ڈرائیو کا دو ماہ کیلئے کراچی میں ڈرائیورز کیلئے کمیشن ختم کرنے کا اعلان
  • لاہورمیں جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
  • بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وفاقی وزیر خزانہ
  • معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ