پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بزدل فوج کی سول آبادی پر گولہ باری، 5 پاکستانی شہری شہید
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
امریکی شہری کا ناقابل یقین مظاہرہ: 55 فٹ دور سے آئس کریم کون کیچ کر کے ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا کے ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے مشہور سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔
انہوں نے اس مرتبہ اپنے ساتھی جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ مل کر آئس کریم کے اسکُوپ کو طویل فاصلے سے کون میں پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ منفرد مظاہرہ کیلیفورنیا کے سِیمی ویلے میں کیا گیا، جہاں جوش نے ایک مقررہ فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ نے 55 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے پر اسے بالکل درست انداز میں اپنے کون میں کیچ کیا۔
لمحہ بھر کی یہ درستگی اور توازن نہ صرف حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا کہ اتنے فاصلے سے آئس کریم کا نرم اسکُوپ کیسے صحیح سلامت کیچ ہو سکتا ہے۔
ڈیوڈ رش پہلے ہی کئی انوکھے عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، جن میں تیز ترین جگلنگ، بلون پھاڑنے اور دیگر دلچسپ کارنامے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ مزاحیہ اور مثبت انداز کے ریکارڈ قائم کر کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ محنت، مشق اور عزم سے کچھ بھی ممکن ہے ۔ خواہ وہ آئس کریم پکڑنا ہی کیوں نہ ہو۔