پاک نیوی کا برطانوی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل: بھارتی ایئرکرافٹ کی کراچی آمد کی خبر بے بنیاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کے قریب آریا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری طاقت واستعداد رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں تباہ، دشمن نے پھرسفید جھنڈا لہرادیا
بیان کے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے نیوی ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب میں بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں پاک فوج نے اب تک درجنوں بھارتی پوسٹیں تباہ کیں اور 5 جنگی طیاروں کے علاوہ 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-27
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 227 اور نجی اسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 257 جبکہ نجی اسپتالوں میں 195 بستر مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جاں بحق ہوئی۔