اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے تین فوجی تنصیبات پر پاکستانی میزائل اور ڈرون حملے کے دعوے کو بے بنیاد، جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، بھارتی فوج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دعویٰ کیا، لیکن جھوٹے دعوؤں کے باعث بھارتی میڈیا خود جگ ہنسائی کا شکار بن گیا۔

بھارتی فوج نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جموں، اُدھم پور (انڈیا کے زیر انتظام کشمیر) اور پٹھان کوٹ (انڈین پنجاب) میں واقع تین فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ تمام میزائل اور ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبر ایجنسی کی صحافی آزادے مشیری سے گفتگو میں کہا کہ’’میں واضح طور پر اس کی تردید کرتا ہوں، ہم نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔ اگر ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا، ہم حملہ کر کے اس سے انکار نہیں کریں گے۔“

اس جھوٹے بھارتی دعوے کے بعد، کچھ بھارتی نیوز چینلز نے مزید قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جن میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھوج (ریاست گجرات) سے لے کر کشمیر تک کئی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

اس پروپیگنڈے کو پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ گھڑ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی آپشن، جنگ بڑھی تو ایٹمی ہو سکتی: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر  کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہو گا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیو کلیئر وار ہو سکتی ہے۔ نیو کلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز دن میں بھی کچھ شہروں پر حملے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، ہم بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
  • انڈیا نے شہری علاقوں پر حملہ کیا، بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، خواجہ آصف
  • پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، خواجہ آصف
  • رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی
  • ''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
  • جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف
  • بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی آپشن، جنگ بڑھی تو ایٹمی ہو سکتی: خواجہ آصف
  • دشمن کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے، پاکستان کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، وزیر دفاع خواجہ آسف
  • پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے تباہ کردئیے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دعویٰ