پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 1800 کم ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ اور جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 840 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ کھپت جیل سے رہا چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، چینی صدر چینی صدر نے روسی ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیے، وزارت خارجہ چینی صدر کی سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت چینی صدر اور روسی ہم منصب کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور روس کی وزارت ثقافت کے درمیان فلمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا چین اور روس کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، دونوں ممالک کا مشترکہ بیانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سونے کی قیمتوں میں 2 روز کمی کے بعد آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں اوپر چلی گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے نئی عالمی قیمت 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی نرخوں کے اس اضافے کے اثرات براہِ راست پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار 122 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ دو روز تک سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی تھی، تاہم آج عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث قیمتی دھات ایک بار پھر تیزی کی جانب مائل ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر جغرافیائی غیر یقینی صورتحال، امریکی معاشی اشاریوں اور شرحِ سود سے متعلق پالیسیوں نے بھی سونے کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔ سرمایہ کار اس وقت دوبارہ محفوظ اثاثوں کی طرف رجحان بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
اُدھر مقامی مارکیٹ میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث زیورات کی خریداری میں کمی آئی ہے، تاہم بین الاقوامی منڈی میں استحکام آنے کے بعد آئندہ چند روز میں نرخوں میں معمولی کمی یا استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔