راولپنڈی:

اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

چار مختلف کارروائیوں میں 23 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1266.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 100 کلو ہیروئن، 1100 کلو چرس اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔

چچیاں انٹرچینج ہری پور کے قریب گاڑی سے 14.

400 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لاری اڈہ روڈ مانسہرہ کے قریب سے مزید 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

چناب ٹاؤن پلازہ گجرات کے قریب گاڑی میں موجود یو پی ایس میں چھپائی گئی 2 کلو آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ناگن چورنگی کراچی کے قریب 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 200 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیمراء کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم ٹائم پر مہم چلانی ہے، آئی جی اسلام آباد  اے این ایف ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی و دیگر سٹیک ہولڈر سے مل کر منشیات کے خاتمے کا میکنزم بنائیں۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء، سٹاف، کنٹین اسٹاف یا کسی سے بھی منشیات برآمدگی پر سربراہ ادارہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ڈلیوری بوائے، کوریئر سروسز وغیرہ کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

2025 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں اے این ایف اے نے کہا کہ این ایف نے رواں سال اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق 51 مقدمات درج کیے۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ رواں سال پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات برآمدگی کے 22 مقدمات درج کیے، جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت کی، کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر میرے کروڑوں روپے ٹھگ لیے، سیف اللہ
  • خیبر پختونخوا میں منشیات کے بین الصوبائی نیٹ ورک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
  • پنجاب میں منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت، ترمیمی بل اسمبلی سے منظور
  • پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
  • عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
  • سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار