چین روس ہیومینٹیز کوآپریشن کمیٹی کی فلم کوآپریشن ذیلی کمیٹی کا 18واں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
چین روس ہیومینٹیز کوآپریشن کمیٹی کی فلم کوآپریشن ذیلی کمیٹی کا 18واں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
ماسکو : چین-روس ثقافتی تعاون کمیٹی کی فلم تعاون ذیلی کمیٹی کا 18 واں اجلاس روسی سٹیٹ اکیڈمی آف سینماٹوگرافی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال سے چین اور روس کے فلمی تعاون میں حاصل ہونے والے منافع بخش نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا، اور دونوں ممالک کے فلمی حکام کے درمیان قریبی تعاون اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ایجنسیوں کے درمیان عملی تعاون کی بھرپور تعریف کی گئی۔
فریقین نے ایک دوسرے کے فلم فیسٹیول کی میزبانی، دونوں ممالک کے درمیان مزید فلمیں متعارف کرانے، مشترکہ پروڈکشن اور اینیمیشن فلموں میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوان فلمی ہنرمندوں کی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور فلمی سامان کے تبادلے جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی اور ایک وسیع اتفاق رائے حاصل کیا۔
اسی شام ماسکو میں 2025 کے روس “چائنا فلم فیسٹیول” کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی اور یہ اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروڈکشن “ریڈ سلک” اس سال ستمبر میں چین میں ریلیز کی جائے گی، جب چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائی مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد منائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا آئی ایم ایف نے بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا، پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان رواں سال کے لئے “واک ان چائنا” نامی سرگرمی کا ووہان شہر میں آغاز فلپائن چین کے مرکزی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت بند کردے، چینی وزارت دفاع تعطیلات کے دوران مضبوط کھپت چین کی متحرک معیشت کی عکاس ہے ، چینی وزارت خارجہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے... تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن رہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں، چینی میڈیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔