کشیدگی کے دوران  پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق  مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح  چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔

ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ پر   تھے جس کا مقصد بالاکوٹ کو دہرانا، پاکستانی دفاع کو توڑنا، اور سٹریٹجک بالادستی کی تصویر کو بحال کرنا تھا  لیکن موسم ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

وہ 300 کلومیٹر دور کیوں رہے؟

ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کی حدود کوکراس نہیں کیا، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے آگے کیا ہوگا۔۔۔چینی جے 10 سی ، PL-15 میزائل، 300 کلومیٹر سے زیادہ رینج کے ساتھ تیار تھے ، جو کچھ بھارت نے دیکھا وہ صرف پاکستانی پائلٹ نہیں تھے بلکہ یہ اسکردو سے پسنی تک پھیلا ہوا چین کا مکمل فضائی جنگ کا نظریہ تھا جسے رافیل نے کبھی آتے ہوئے نہیں دیکھا اور ایک رافیل  جس کی قیمت $250 ملین ڈالر سے زیادہ تھی،مبینہ طور پر درمیانی فضا میں مار گرایا گیا،پیکٹرا ای ڈبلیو سسٹم جو اس کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا، مغلوب ہوگیا۔

پاکستانی فضائیہ نے، چین ،سیٹلائٹس اور AWACS کی مدد سے ایک سینسر فیوژن کو ختم کیا، رافیل جس نے ہدف کو لاک کیا اور نہ ہی اپنے مخالف کو دیکھ سکا، میزائل کا نشانہ بنا اور ختم ہوگیا۔بھارت بھی جانتا تھا کہ اگر ایک رافیل گرسکتا ہے تو پھر پانچ بھی گرسکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پورا فلیٹ ہی گراؤنڈ کردیا گیا اور یہی وجہ تھی کہ وہ سرحد سے  300 کلومیٹر دور رہے اور اس کی وجہ حوصلے کی کمی نہیں بلکہ یقین کی کمی تھی ۔

مضمرات بہت زیادہ ہیں لیکن ہندوستان کا وقار سمجھے جانیوالے  رافیل کو پاکستانی طیارے سے فائر ہونےو الے چینی میزائل نے مار گرایا، ، یہ صرف ایک حکمت عملی کی ناکامی نہیں بلکہ ایک جغرافیائی سیاسی پیغام ہے۔یہاں تک کہ بلومبرگ نے اسے لکھا کہ” یہ چین اور پاکستان کا مربوط جنگ کا ایک لائیو مظاہرہ ہے”۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے پر مغربی تجزیہ نگار دنگ رہ گئے اور فرانس کے دفاعی معاہدوں میں ہلچل مچ گئی لیکن چین اس دوران خاموشی سے دیکھتا اور مسکرارہا تھا۔
اب کھیل بدل گیا

یہ 2019  اور  بالاکوٹ نہیں ہے۔بھارت اب جانتا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں کوئی بھی مہم جوئی J-10Cs، PL-15s اور پاکستانی عزم کے ذریعے بنائے گئے موت کے جال کو دعوت دینے کے مترادف ہے  تو وہ  پیچھے رہا، خوفزدہ ہے ، ریڈار سے اندھا ہوگیا اور ذلیل ہوا۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بھارت اپنے پائلٹوں کی مہارت میں کمی کی وجہ سے ناکام نہیں ہوا بلکہ وہ میدان جنگ میں ناکام ہوا ہے جسے وہ دیکھ نہیں سکا تھا، جو سیٹلائٹ  اور سینسر کے ذریعے بنائی گئی اور مشینوں کے ذریعے عمل درآمد کیا گیا۔ مئی 2025 میں کھیل بدل گیا بھارت کا  فضائی بالادستی کا  دیرینہ خواب جو 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیساتھ تشکیل پایا تھا،  مقبوضہ کشمیر  میں گر کر برباد ہوگیا، یہ ڈاگ فائٹ نہیں تھی،یہ ایک منصفانہ لڑائی بھی نہیں تھی، یہ ایک نظریاتی تباہی تھی، جس کا حقیقی وقت میں دنیا بھر کے ہر فوجی حکمت عملی کے ماہر نے مشاہدہ کیا۔

رافیل کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ اسے کوئی چھو بھی نہیں سکتا،   اس کی ٹیکنالوجی، بے مثال ہے  لیکن اس منحوس دن، یہ ایک ایسے قاتل باکس میں گیا جہاں سے بچ کر واپس نہ آسکا۔

برطانوی ادارے کا مزید کہناتھا کہ جیسا کہ بہت سے مغربی تجزیہ کاروں کا خیال تھا، چین نے ایسا کچھ نہیں کیا، کوئی J-20s یا جنگی اعلانات نہیں تھے لیکن وہاں ایک جال تھا،  ایک نیٹ ورک تھا ، خاموشی سے مشاہدے اور پھر اس پر عمل کا ایک سلسلہ تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یہ ایک

پڑھیں:

پاکستان کی برتری دنیا کی فضائی افواج کیلئے سبق کا کام کرے گی، برطانوی میڈیا کا ایسا دعویٰ  کہ آپ کا بھی فخر سے سینہ چوڑا ہوجائے

اسلام آباد/ نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی ساختہ پاکستانی طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل جنگجوؤں کے درمیان  فضائی جھڑپ کا بغور جائزہ لیا جائے گا، جس میں فوجیں مستقبل کی لڑائیوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے بصیرتیں تلاش کریں گی۔ دو امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ بدھ کے روز چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے، جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ بڑی پیش رفت ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق پاک بھارت فضائی تصادم فوجوں کے لیے فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کرنے اور اس علم کو اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔ماہرین نے کہا کہ جدید ہتھیاروں کے براہ راست استعمال کا دنیا بھر میں تجزیہ کیا جائے گا، بشمول چین اور امریکہ، جو دونوں تائیوان یا وسیع تر انڈو پیسیفک خطے میں ممکنہ تنازعہ کی تیاری کر رہے ہیں۔

پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے خلاف ”آپریشن سالار“ کے نام سے منظم سائبر مہم کا آغاز کر دیا

ایک امریکی اہلکار نے، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ اس بات کا قوی یقین ہے کہ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ جے-10 طیارے کا استعمال کیا تھا۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز میں ملٹری ایرو سپیس کے سینئر فیلو ڈگلس بیری نے کہا کہ "چین، امریکہ اور متعدد یورپی ممالک میں فضائی جنگی برادریوں کو حکمت عملیوں، تکنیکوں، طریقہ کار، استعمال ہونے والے کٹ، کیا کام کیا اور کیا نہیں، کے بارے میں زیادہ سے زیادہ زمینی حقائق حاصل کرنے میں انتہائی دلچسپی ہوگی۔"

اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو اسے سامنے لائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بیری نے کہا، "اگر واقعی اسے لے جایا جا رہا تھا تو آپ کے پاس ممکنہ طور پر چین کا سب سے زیادہ قابل ہتھیار مغرب کے سب سے زیادہ قابل ہتھیار کے خلاف ہے؛ ہمیں یہ معلوم نہیں ہے۔" بیری نے کہا کہ فرانسیسی اور امریکی ممکنہ طور پر بھارت سے بھی اسی طرح کی انٹیلی جنس کی امید کر رہے ہوں گے۔ ایک دفاعی صنعت کے ایگزیکٹو نے کہا، "پی ایل-15 ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر امریکی فوج بہت زیادہ توجہ دیتی ہے۔"

واشنگٹن میں مقیم دفاعی ماہر اور کیپٹل الفا پارٹنرز کے منیجنگ پارٹنر بائرن کالن نے کہا، "کیا کام کرتا ہے اور کیا نہیں، اس کا آڈٹ ہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس پر جنگ کی مبینہ دھند کا بھی اثر ہوگا۔" انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو یوکرین کی جنگ میں ان کی مصنوعات کی کارکردگی کے بارے میں مسلسل رائے مل رہی ہے۔"لہذا میں بالکل توقع کرتا ہوں کہ ایسا ہی بھارت کے یورپی سپلائرز کے ساتھ ہوگا، اور پاکستان اور چین شاید اسی رائے کو شیئر کر رہے ہیں۔ اگر پی ایل-15 اشتہار کے مطابق یا اس سے بہتر کام کر رہا ہے، تو چینی یہ سننا پسند کریں گے۔"

جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے، رافیل پائلٹ کی گفتگو بھی سنوا دی
  • شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
  • پاکستان کی برتری دنیا کی فضائی افواج کیلئے سبق کا کام کرے گی، برطانوی میڈیا کا ایسا دعویٰ  کہ آپ کا بھی فخر سے سینہ چوڑا ہوجائے
  • رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کااعلان ہے،برطانوی اخبار
  • بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا،فرانسیسی اخبار نے بھی سب رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
  • بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نےچینی ساختہ طیاروں سےتباہ کیے : امریکی حکام کا دعویٰ
  • چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا ریلیز کردیا
  • بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
  • پاک بھارت لڑاکا طیاروں کی "ڈاگ فائٹ" حالیہ فضائی تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل جھڑپوں میں شامل، سی این این کا دعویٰ