لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7  مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیئے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی غرور رافیل زمین بوس کر دیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں لیکن رافیل پر پاکستان کے جے ایف تھنڈر اور پی ایل 15  کی برتری ایک غیر ملکی وی لاگر نے 10 روز قبل پہلے ہی بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان اس میں جیت جائے گا۔

’نیوہارزون ٹی وی ‘ نامی یوٹیوب چینل پر دس روز قبل رافیل اور جے ایف تھنڈر ز کی صلاحیت پر مبنی ایک تحقیقی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائیہ پر برتری کیلئے 9 بلین ڈالر کے 36 رافیل طیارے خریدے لیکن اس کے باوجود بھی وہ پاکستان پر برتری حاصل نہیں کر سکا ، پاکستان کے ایک مزائل پی ایل 15 نے بھارت کا 9 بلین ڈالر کا خواب چکنا چور کر کے رکھ دیا ۔

پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے،سکیورٹی ذرائع

چین کا پی ایل 15 میزائل اب پاکستان کی فضائیہ کے پاس ہے ، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی تو چین نے میدان میں آتے ہوئے پاکستان کو پی ایل 15 میزائلوں کی پوری ایک کھیپ فراہم کی ، پاکستان کو 100 پی ایل 15 میزائل دیئے گئے ،  یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب پاکستان نے پی ایل 15 میزائل چین سے حاصل کیئے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی ٹیسٹنگ کیلئے چین سے خرید چکا ہے ،  لیکن اب اس کی بڑی کھیپ  پاکستان کے پاس موجود ہے ۔

پی ایل 15 بی آر وی میزائل ہے ،، جو کہ لمبے فاصلے تک نظر سے اوجھل ٹارگٹ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور میک 5 کی سپیڈ کی صلاحیت کا حامل ہے ، جو کہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہے ،  یہ میزائل 300 کلومیٹر رینج تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناتاہے ۔یعنی لاہور کی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان بھارت کے اندر تک کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ 

ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسرگرفتار  

اس میزائل میں ڈیول پلس سالڈ راکٹ موٹر (Dual Plus Solid Rocket Motor)نصب ہے جبکہ یہ میزائل  Aesa  ریڈار گائیڈڈ ہے ۔ پاکستان کے جے ایف تھنڈر 17 بلاک 3 کے طیارے اس میزائل کیلئے بہترین ہیں، پاکستان نے بلاک تھری کے 50 جے ایف تھنڈر طیارے فضائیہ میں حال ہی میں شامل کیئے ہیں جبکہ مزید بھی جلد شامل کیئے جارہے ہیں ۔

فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل پر دو مرکزی فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کیئے جاتے ہیں، جس کا نام ’ میٹیور ‘ ہے جو کہ 100 سے 200 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ،  اس کے علاوہ اس میں شارٹ رینج بیک اپ میزائل بھی دیا گیاہے جسے  MICA کہا جاتاہے ، یہ میزائل ڈاگ فائٹ کے دوران کارآمد ہے ، رافیل میں اپنے دفاع کیلئے جو سسٹم نصب کیا گیاہے اسے ’ سپیکٹرا کہتے ہیں، جس میں الیکٹرنک جیمنگ ، ریڈار وارننگ ریسور اور میزائل کو ڈیٹیکٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہے ۔ 

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

جب ہم جے ایف تھنڈر کی بات کرتے ہیں تو یہ 170 سے 200 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن اپنے ریڈار پر ڈھونڈ سکتا ہے ، جبکہ رافیل 200 سے 250 کلومیٹر تک اپنے ٹارگٹ کو ریڈار سے ڈھونڈ نے کی صلاحیت رکھتا ہے ، بطاہر ایسا لگتا ہے کہ رافیل دشمن طیارے کو ڈھونڈنے میں بازی لے جائے گالیکن اصل مسئلہ وہاں شروع ہوتاہے جب میزائل رینج کی بات آتی ہے ، رافیل کے میٹیور میزائلز 100 سے 200 کلومیٹر تک ہی ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جبکہ جے ایف تھنڈر پر نصب پی ایل 15 میزائل 250 سے 300 کلومیٹر تک کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔   

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی  

جے ایف تھنڈر ریڈار پر دشمن طیارے کو 200 کلومیٹر سے کچھ زیادہ دور ی سے ڈھونڈنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ رافیل سے کچھ کم ہے لیکن تھنڈر کو دراصل خود رافیل کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہی نہیں ہے  بلکہ یہ دشمن طیاروں کی موجودگی کا لمبے فاصلے سے پتا چلانے والے طیارے ’AWACS‘ کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتا ہے ،تھنڈر اس کی مدد سے اپنا میزائل داغ سکتا ہے ،   تھنڈر بہت زیادہ فاصلے سے پی ایل 15 کو لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اگر رافیل تھنڈر کو پہلے بھی ڈھونڈ لے تو  تھنڈر پی ایل 15 میزائل بہت پہلے ہی داغ کر رافیل کو تباہ کر سکتا ہے ، جبکہ رافیل کو واپس فائر کرنے کا موقع بھی میسر نہیں آئے گا۔

غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

 پی ایل 15 میزائل کی سپیڈ بھی زیادہ ہے جو کہ آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز ہے ، جبکہ میٹیور کی سپیڈ میک 4 ہے یعنی آواز سے 4 گنا تیز۔ اس کا مطلب ہے کہ 200 کلومیٹر کے فاصلے سے دونوں میزائل فائر کیئے جائیں تو  پی ایل 15 بھارتی طیارے رافیل کو تقریبا 30 سکینڈ پہلے ہی تباہ کر دے گا ،  فضائی لڑائی میں 30 سکینڈ بہت زیادہ وقت ہوتاہے ،  جیت اسی کی ہوتی ہے جو پہلے مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پی ایل 15 میزائل جے ایف تھنڈر پاکستان کے کلومیٹر تک کہ رافیل بھارت کے رافیل کو سکتا ہے پہلے ہی ہدف کو

پڑھیں:

پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 

اسلام آباد (آئی این پی)  عالمی بینک نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے سفارشات دی ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام، روزگار، سرمایہ کاری کی ضمانت ہے، برآمدی شعبے کو مضبوط بنا کر پاکستان ترقی کا نیا دورشروع کر سکتا ہے۔رپورٹ میں لچکدار ایکسچینج ریٹ، کاروباری قوانین، ریگولیشنز آسان بنانے پر زور دیا ہے، عالمی بینک نے ایگزیم بینک آف پاکستان کو فعال کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ ایگزیم بینک کو فعال کرکے نئی برآمدی فنانسنگ فراہم کی جائے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے پالیسی اصلاحات ناگزیر ہیں، جی ڈی پی میں برآمدات کا حصہ 16 سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گیا، 200 سرکاری ادارے نجی شعبے کی کارکردگی متاثر کررہے ہیں۔ رپورٹ میں سرمایہ کاروں کے منافع کی بیرون ملک ترسیل پر رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
  • لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی میں لینڈنگ
  • لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا
  • حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
  • امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
  • پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، عالمی بینک